(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کی جانب سے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام سے جولان کی آزادی کی کی کوششوں میں کسی طرح سے کمی نہیں آئے گی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزفلسطینی اسلامی تحریک حماس کی جانب سے قابض صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونےوالے شامی آزاد شدہ اسیر مدحت صالح کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی اور کہا کہ شامی اسیر مجاہد کی شہادت صیہونی ریاست کی ذہنیت اور خباثت کی کھلی نشانی ہے۔
حما س کی جانب سے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام سے جولان کی آزادی کی کی کوششوں میں کسی طرح سے کمی نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ مدحت صالح شامی آزاد شدہ اسیر تھے جو گذشتہ روز عین التنیہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔