• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

رفح: القسام بریگیڈز کا ایک اور "پیچیدہ آپریشن” دو صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا اعلان

بریگیڈ کے مجاہدین 4 جیپوں اور 1 فوجی ٹرک پر مشتمل ایک اسرائیلی یونٹ کو اپنے جال میں پھنسانے میں کامیاب ہوئے، پوائنٹ زیرو سے منسلک ہونے سے پہلے انہیں دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا

جمعہ 02-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
رفح: القسام بریگیڈز  کا ایک اور "پیچیدہ آپریشن”  دو صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا اعلان
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے غیر قانونی غاصب صیہونی ریاست صیہونی ریاست اسرائیل کو ایک اور سنگین فوجی دھچکا دے دیا۔ جنوبی غزہ  کے علاقے رفح میں تل السلطان محلے میں القسام مجاہدین نے ایک پیچیدہ اور منصوبہ بند گھات لگا کر صیہونی افواج پر کاری ضرب لگائی۔

بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 27 اپریل بروز جمعہ، مجاہدین نے الطیاران اسٹریٹ پر قابض فوج کی ایک مشینی یونٹ کو بوبی ٹریپ کر کے تباہ کن حملہ کیا۔ صیہونی فورس میں چار ہمر ملٹری جیپیں اور ایک امولیشیا ملٹری ٹرک شامل تھا، جسے متعدد "شواز” اور "فدائین” دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد مجاہدین نے دشمن فوجیوں پر خالی رینج سے براہ راست جھڑپ کی، جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

قابض اسرائیلی فوج کے ذرائع بھی اس واقعے کی سنگینی کو چھپا نہ سکے۔ عبرانی میڈیا نے دو الگ الگ سیکیورٹی واقعات کی تصدیق کی، جن کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے شدید زخمی فوجیوں کو اچیلوف اسپتال منتقل کیا۔ صیہونی آبادکاروں کے پلیٹ فارمز کے مطابق، ایک صیہونی کمپنی کا نائب کمانڈر ٹینک شکن میزائل کے حملے میں شدید زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

اسی دوران، اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کی 205ویں بریگیڈ کی 5250ویں بٹالین کا ایک سپاہی شدید زخمی ہوا، جبکہ ایک اور فوجی آر پی جی حملے کا نشانہ بنا۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بھی تصدیق کی کہ تین فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

یہ حالیہ آپریشن، حماس کی مزاحمتی حکمتِ عملی کی کامیابی اور قابض صیہونی ریاست کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ قسام بریگیڈز نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی میں متعدد گھات لگا کر دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی فوج تمام تر جدید ٹیکنالوجی کے باوجود مقامی مزاحمت کے سامنے بے بس ہے۔

Tags: اسرائیلیالقسام بریگیڈرفحرفح گذرگاہ پر یورپی مبصرین اور اسرائیل کا کردار قبول نہیں:ابو مرزوقصیہونیغزہفلسطینیگھات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.