مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو مصری عدالت کی جانب سے دہشت گرد گروپ قرار دینا نہایت خطرناک اقدام ہے۔ مصری عدالت کے فیصلے کا قانون اور آئیین وانصاف کے تقاضوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ محض ایک سیاسی نوعیت کا فیصلہ ہے جس کا اعلان کرکے صہیونی دشمنوں کی خدمت کی گئی ہے۔
ترجمان نے مصری میڈیا اور حکومت کی جانب سے القسام بریگیڈ پر مصر میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات بھی مسترد کر دیے۔
ڈاکٹر سامی ابو ھری کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ کی جنگ صرف صہیونی دشمن کے خلاف ہے۔ القسام کسی بھی دوسرے مسلمان یا عرب ملک کے خلاف کاررروائی نہیں کرتی۔ مصری عدالت کی جانب سے القسام کے خلاف فیصلہ جاری کرکے حماس کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین