مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ حماس اور فلسطینی تحریک آزادی و بدنام کرنے کے لیے جھوٹ پرمبنی من گھڑٹ کہانیاں نشر کرکے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں پر نشرکی گئی حماس پر کرپشن الزامات سے متعلق رپورٹ بھی قطعی بے بنیاد ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "العربیہ” کی رپورٹ سے حماس کے بارے میں منفی تاثر ابھرا ہے جس کی ذمہ داری نیوز چینل کی انتظامیہ پرعاید ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں العربیہ اور الحدث ٹٰی وی چینلوں نے ایک رپورٹ نشر کی تھی جس میں حماس پرکرپشن اور مالی بدعنوانی کا الزام عاید کرتے ہوئے اسے لبنانی شیعہ ملیشیا اور یمن کے حوثیوں کی طرح باغی تنظیم قرار دیا گیا تھا۔
حماس کی جانب سے اس رپورٹ کو نہ صرف بے بنیاد اور غلط قرار دیا گیا بلکہ خبردار کیا گیا ہے کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ رپورٹنگ کے غلط نتائج کی ذمہ دار حماس نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کسی دوسرے عرب ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کررہی ہے۔ اس لیے جماعت پر بلا جواز الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
