• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"مصر میں اخوان المسلمون کی مقبولیت پر اسرائیل انگاروں پے لوٹنے لگا”

بدھ 23-11-2011
in حماس
0
plf misr
0
SHARES
0
VIEWS

plf misr

اسرائیل کے عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مصر میں ملک کی سب سے بڑی اور منظم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی بڑھتی مقبولیت پر اسرائیلی حکومت اور فوج میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

 

اسرائیل کے سیاسی اور حکومتی حلقوں میں اخوان المسلمون کی مقبولیت مسلسل زیربحث ہے۔ سیاسی حلقے یہ امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ مصرمیں پیش آئند پارلیمانی انتخابات میں اسرائیل کے بارے میں معاندانہ خیالات رکھنے والی جماعت اخوان المسلمون بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو اس کے براہ راست اثرات فلسطین پرپڑیں گے اور اسرائیل دشمن تنظیم حماس کی تقویت میں بھی اضافہ ہو گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں آنے والی فوجی ذرائع کے حوالے سے بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مصر اور اسرائیل کے باہمی تعلقات صرف اسی وقت تک معمول کے مطابق چلتے دکھائی دیتے ہیں جب تک ملک میں فوج کی نگرانی میں عبوری حکومت کام کرتی رہے گی۔ جب مصرمیں اخوان المسلمون کی منتخب حکومت بنے گی تو اس کے بعد تل ابیب اور قاہرہ کے مابین تعلقات غیریقینی معلوم ہوتے ہیں۔
ذرائع کےمطابق اسرائیلی فوج نے مصرکے ساتھ اپنی سرحدوں کے ساتھ سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور مصری جزیرہ نماء سینا میں سراغ رسانی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مصرمیں حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد ایسے لگتا ہے کہ مصرمیں سیکیورٹی کا خلاء پیدا ہوچکا ہے، جس کے منفی اثرات اسرائیل پربھی مرتب ہوسکتے ہیں۔ اسرائیل انہی خطرات سے نمٹنےکے لیے سراغ رسانی کا عمل تیز کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سال سابق مصری صدرحسنی مبارک کےخلاف عوام کے کامیاب انقلاب کے بعد اسرائیل اور مصرکے تعلقات میں بھی کئی نشیب فراز آئے ہیں۔ گوکہ مصر کی مسلح آرمی کونسل کی نگرانی میں قائم نگراں حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدں پرعمل درآمد کا اعلان کیا ہے تاہم اسرائیل کئی مواقع پریہ خدشہ ظاہر کرچکا ہے کہ مصرمیں اخوان المسلمون کی کامیابی کی صورت میں دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات ختم ہوسکتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.