• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"سازشوں سے آگاہ ہیں حماس اقتدار اور دانشمندی سے مشکل مراحل طے کرلے گی”

اتوار 09-03-2014
in حماس
0
plf difficult
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری بعض سازشی عناصر کی کارروائیوں پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ حماس سازشون سے بخوبی آگاہ ہے اور مشکل مرحلے کو حکمت، جرات اور اقتدار سے طے کرلیں گے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے غزہ کی پٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "دشمن کی تمام ترچالوں، غزہ کی پٹی کے خلاف سازشوں اور فلسطینی تحریک مزاحمت کے خلاف ریشہ دوانیوں کے علی الرغم ہم اپنی منزل اور راستے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کسی طرف کی پابندیوں کے نتیجے میں حماس اپنا اصولی موقف اور فلسطین کے لیے مسلح تحریک آزادی سے دسبتردار نہیں ہوگی۔ یہ ہماری قوم کی مسلح مزاحمت کا ثمر ہے کہ فلسطینی قوم آج سر اٹھا کر چل رہی ہے۔

ہم اپنے قریب اور بعید کے دشمنوں سے آگاہ ہیں۔ حماس کو ذرائع ابلاغ میں ہدف تنقید بنانے اور سیاسی اور فوجی میدان میں حماس کو کمزور کرنے کی سازشوں کے باوجود حماس اپنے اصول پر قائم اور پرعزم ہے۔ حماس نے ماضی میں بھی مشکلات کا صبر اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی جماعت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ حماس اپنے خلاف قریب اور بعید کی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ ان سازشوں کا حکمت و دانش اور اقتدار سے مقابلہ کیا جائے گا۔ فلسطین کے بارے میں حماس ہمیشہ منصفانہ موقف پر چلنے کی قائل رہی ہے۔ ہم ہرطرح کی آزمائش اور مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس اپنی قوم کو بھوک اور محاصرے میں نہیں مارنے دے گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.