• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شہداء کے ورثاء کے وظائف بند کرنے کی ذمہ داری”پی ایل او” پرعائد

بدھ 04-12-2013
in حماس
0
plf resistance
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی حکومت نے رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے شہداء کے ورثاء کے وظائف بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ شہریوں کا معاوضہ بند کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جن کے تباہ کن مضمرات کی ذمہ داری”تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] پرعائد ہوگی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہداء کے ورثاء اور لواحقین کے  مقرر کردہ وظائف بند کرنے کا حکم پی ایل او کی جانب سے دیا گیا تھا۔ ایسا حکم فلسطینی شہداء کے خون اور ان کی قربانیوں سے غداری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہری معاشی پابندیوں کے باعث سنگین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں شہداء کے ورثاء کو ملنے والے ماہانہ وظائف بندکرنا ان کے معاشی استحصال میں صہیونی مجرموں کی مدد کرنا ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں شہداء کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے رام اللہ حکومت کی جانب سے ان کے وظائف بند کیے جانے کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاجی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ مشتعل فلسطینی شہریوں میں سے بعض نے خود کشی کی کوشش کی ہے تاہم فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ان کے جائزاورقانونی مطالبات بھی تسلیم نہیں کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے شہداء کے ورثاء کو ملنے والے ماہانہ وظائف بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف فلسطین بھرمیں صدر محمود عباس اور ان کی انتظامیہ کے خلاف غم وغصے کی شدید لہر دوڑ گئی تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.