• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"حماس کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو گئیں”

پیر 20-07-2009
in حماس
0
plf khalid
0
SHARES
0
VIEWS

plf khalid

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو ختم کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں ہیں اللہ کی رحمت دشمنوں کی تدبیر پر غالب آ گئی ہے۔ حماس کے رہنماوں نے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبھا نے کیا

انہوں نے فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کے اسرائیلی جیلوں میں تین سال مکمل ہونے کے موقع پر اسرائیلی جیل میں ایک مضمون لکھا ہے اور یہ مضمون مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوا ہے۔ مضمون میں کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر رواں سال کے شروع میں غزہ پر بہت بڑی جنگ مسلط کی جس کا مقصد غزہ پر قبضہ اور حماس کی حکومت کا خاتمہ تھا
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس غلط فہمی کا شکار تھا کہ چند گھنٹوں میں وہ حماس کا انفرا سٹرکچر تباہ کر دے گا اور اس کےلیے اس نے بین الاقوامی طور پر ممنوعہ اسلحے کا بھی استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل فوج نے فلسطینی شہریوں کا ایسا قتل عام کیا جس سے انسان کے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں
بیک وقت بسیوں بم گرائے گئے ، لیکن اللہ کہ رحمت مجاہدین کے شامل حال تھی ۔ مجاہدین اور فلسطینی قوم نے ثابت قدمی سے دشمنوں کو شکست سے دوچار کیا  اور وہ اپنے اہداف میں ناکام ہو گئیں

وصفی قبھا نے اپنے مضمون میں جنگ کے پس دیوار فلسطیی ارکان پارلیمنٹ کےاحساسات کا بھی ذکر کیا ۔ سلاخوں کے پیچھے عوام کے نمائندوں نے غزہ جنگ کے ایام خون کے آنسووں میں گزارے اور وہ ہر وقت مجاہدین کی کامیابی اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی و امریکی سازشوں کی ناکامی کے لیے سجدہ ریز رہے۔

وصفی قبھا نے قیادت کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے قائدین نے ثابت قدمی کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے رہنما ، ان کی اولاد اور ان کے گھر براہ راست دشمن کے نشانے پر تھے۔ سعید صیام ، ڈاکٹر محمود الزھار ، ڈاکٹر خلیل حیہ ، ڈاکٹر محمد شہاب اور مجاہدہ مریم فرحات کی مثالیں ہمارے شامنے ہیں ۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.