• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کو "فریڈم فلوٹیلا 3” پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی: حماس

منگل 23-06-2015
in حماس
0
plf heavy-price
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزحمت "حماس” نے عالمی امدادی اداروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے بحری جہازوں کا نیا قافلہ غزہ روانہ کرنے کے اقدام کی تعریف کی ہے اور ساتھ اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے فریڈم فلوٹیلا تین پرحملہ کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "محصورین غزہ کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ہاتھ بٹانا تمام زندہ ضمیر انسانوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ آزاد اور روشن ضمیر دنیا اس وقت فریڈم فلوٹیلا کے ذریعے محصورین غزہ کی مدد کررہی ہے جبکہ ظلم کا ساتھ دینے کے والے اسرائیل کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بخار زدہ صہیونی ذہنی مریضوں کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا پرحملہ کیا گیا تو اس کی بھارتی قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ یہ خدشہ موجود ہے کہ صہیونی فوج اپنی روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے "فریڈم فلوٹیلا 3 ” میں شامل بحری جہازوں کو کھلے سمندر میں نشانہ بنائے گی۔ عالمی برادری کو غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنےوالے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ فریڈم فلوٹیلا 3 کے نام سے ایک امدادی کارواں یونان کے ساحلی شہر ایتھن سے گذشتہ شام غزہ کی پٹی کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔ یہ امدادی قافلہ چند ایام میں غزہ کے ساحل پر اترے گا۔ امدادی قافلے میں تیونس کے سابق صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی سمیت سیکڑوں اہم شخصیات بھی غزہ آرہی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.