• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نیتن یاہو کا جنگ میں واپس جانے کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، حماس

نیتن یاہو بھول رہا ہے کہ جب بھی طاقت کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لانے کی کوشش کی، وہ انہیں ان کی لاشوں کے  تابوت ملے ہیں

بدھ 26-03-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
نیتن یاہو کا جنگ میں واپس جانے کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، حماس
0
SHARES
29
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم کا جنگ میں واپس جانے کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، تاکہ معاہدے کو ناکام بنایا جا سکے اور اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن غفیر کے دباؤ میں آ کر ان کی دھمکیوں کے سامنے جھک جائے۔

حماس نے اپنے بیان میں نتن یاہو کو "معاہدے کو ناکام بنانے کی مکمل ذمہ داری” دی ہے، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری اور ثالثین پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ نتن یاہو کو مجبور کریں کہ وہ حملے روک کر مذاکراتی عمل کی طرف واپس آئے۔

حماس نے یہ بھی کہا کہ "مزاحمت اپنے اسیران کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہی ہے”، تاہم بیان میں یہ بھی ذکر کیا کہ "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی بے تحاشا بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے”۔

حماس نے مزید کہا کہ "نتن یاہو اسیران کے اہل خانہ سے جھوٹ بول رہا ہے جب وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ فوجی کارروائی انہیں زندہ واپس لا سکتی ہے”لیکن وہ یہ بھول رہا ہے کہ "جب بھی غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے طاقت کے ذریعے اپنے یرغمالیوں کو واپس لانے کی کوشش کی، وہ انہیں ان کی لاشوں کے  تابوت ملے ہیں”۔

Tags: اسرائیلیجنگحماسصیہونیغزہفلسطینینسل کشینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.