(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شدت پسند صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے اپنے زیر حراست باقی ماندہ قیدیوں کو رہا نہ کیا تو وہ غزہ کے علاقوں پر قبضہ کر لیں گے۔

نیتن یاہو نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا، "حماس جتنی دیر تک ہمارے یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کرے گی، ہم اتنا ہی زیادہ دباؤ بڑھائیں گے”، جسے اپوزیشن کی جانب سے بعض اوقات ہنگامہ آرائی کے ذریعے روکنے کی کوشش کی جاتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس دباؤ میں زمین پر کنٹرول حاصل کرنا اور دیگر اقدامات بھی شامل ہیں۔”
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گزشتہ منگل سے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں اور زمینی دراندازی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔ اسرائیل نے حماس کو اکتوبر 2023ء میں غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اسی دوران، غیر قانونی صیہونی ریاست کی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے اور جنوبی شہر رفح کے اطراف میں پیادہ دستے بھیجے ہیں۔
اس کے علاوہ، نیٹزارم کوریڈور میں بھی اسرائیلی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، جو غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ان علاقوں سے اسرائیل نے 19 جنوری سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر انخلا کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے غزہ میں حماس کے متعدد سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بھی بنایا ہے۔
دریں اثنا، باخبر ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی نئی قومی سلامتی ٹیم غزہ پر بڑے پیمانے پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ وسیع علاقوں پر قبضہ کرنے سے وہ حماس کو شکست دے سکیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ غزہ پر حالیہ حملے ایک نئے جنگی منصوبے کے آغاز کا اشارہ ہیں۔
© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.
© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.