(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈاکٹر باسم نعیم نے کہا ہےکہ بعض عالمی رہنماؤں کی جانب سے دہشتگرد قاتل نئے صیہونی وزیراعظم کو مبارکباد اس بات کا ثبوت ہے کہ مفافق عالمی رہنما صرف طاقت اور مفادات کا احترام کرتے ہیں۔
سابق وزیرصحت اور حماس کے بین الاقوامی تعلقاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم نے اپنے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مارکل سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کو قابض صیہونی ریاست کے نئے منتخب ہونے والے انتہا پسند اور دہشتگرد نفتالی بینیٹ کو مبارکباد پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ نفتالی بینیٹ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے کئی عربوں کو قتل کیا ہے اور اس کو اس پر کوئی پشیمانی بھی نہیں۔
انھوں نے کہا کہ تصور کریں کہ اگر کوئی مسلم عرب رہنما صیہونیوں کے حوالے سے ایسا بیان دیتا کہ یہودیوں کو قتل کرنے میں کوئی حرج نہیں تو دنیا کے رہنماؤں کا اس کے حوالے سے کیسا ردعمل ہوتا؟
انھوں نے کہا ہے کہ لیکن یہ ایک بے شرم اور منافق دنیا ہے جو صرف طاقت اور مفادات کا احترام کرتی ہے، یہ موقف امن، استحکام یا سلامتی کے منافی نہیں ہیں؟ یہ مزید شدت پسندی، تشدد اور انتشار کی پوری قوت کے ساتھ راہ ہموار کرتا ہے۔