(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکام کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ پر اس وقت سخت کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا کہ جب اسرائیلی سخت سیکیورٹی والے جیل خانے گلبوع سے چھ فلسطینی اپنی جانوں پر کھیل کر ایک سرنگ کے ذریعے سیکیورٹی انتظامیہ کی کڑی پابندیوں کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوئے.
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوجی ذرائع کے جاری کردہ بیان میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ گذشتہ روزمقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ کی پٹی میں جہاں اسلامی زاحمتی تحریک حماس سرکاری اور سماجی امور کو چلاتی ہے کی جانب سے صہیونی جیل سے فرار ہونے والے مزید دو فلسطینیوں کو قابض فوج کے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے جانے کی خبر کے نتیجے میں غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیے گئےجس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
مزیدمعلومات کے مطابق صہیونی حکام کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ پر اس وقت سخت کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا کہ جب اسرائیلی سخت سیکیورٹی والے جیل خانے گلبوع سے چھ فلسطینی اپنی جانوں پر کھیل کر ایک سرنگ کے ذریعے سیکیورٹی انتظامیہ کی کڑی پابندیوں کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوئےجس کے بعد قابض حکام نے اپنی خجالت مٹانے اور اسرائیلی عوام کی توجہ ہٹانے اور سیکیورٹی کے حوالے سےمتنازعہ سوالات سے بچنے کے لیے غزہ کو نشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ گلبوع جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں میں سے چار قیدی دوبارہ گرفتار کیے جا چکے ہیںجن کے بارے میں تحریک حماس نے واضح کر دیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے ساتھ مستقبل میں قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ ان چھ فلسطینی قیدیوں کے بغیر طے نہیں پا سکتا۔