• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 8 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

لبنان میں اسرائیل کا حملہ: القسام بریگیڈ کے کمانڈر خالد الاحمد شہید

القسام بریگیڈ نے شہید کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو "سیلاب اقصیٰ کی مقدس جنگ" میں جاری مزاحمت کا حصہ قرار دیا

بدھ 07-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
لبنان میں اسرائیل کا حملہ: القسام بریگیڈ کے کمانڈر خالد الاحمد شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں بدھ کی صبح غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ڈرون حملے میں القسام بریگیڈ کے فیلڈ کمانڈر خالد الاحمد شہید ہو گئے۔ لبنانی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق، یہ حملہ ایک شہری گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس میں کمانڈر سفر کر رہے تھے۔

عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں شہید کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو "سیلاب اقصیٰ کی مقدس جنگ” میں جاری مزاحمت کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے مشن میں قربانی دے کر شہداء کے قافلے میں شامل ہوئے۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ فلسطینی سرزمین کی آزادی تک مزاحمت اور جہاد جاری رہے گا۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ 27 نومبر 2024 کو طے پانے والی جنگ بندی کے بعد بھی بارہا خلاف ورزیاں کی ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق، نومبر سے اب تک اسرائیل کی جانب سے کم از کم 2,775 خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں، جن کے نتیجے میں 199 افراد جاں بحق اور 491 زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیالقسام بریگیڈحزب اللہخالد الاحمدشہیدصیہونیفلسطینیلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.