(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دوسری جانب فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق حماس کے مخالف گروپ سےبتایا جارہا ہےجن کی لبنانی فوج کی جانب سے تلاش شروع کر دی گئی ہے اور فلسطینی کیمپ کے گرد و نواح میں حفاظتی انتظامات بڑھادیے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ شب لبنان کے جنوب میں واقع صور شہر کے قریب برج کیمپ میں حماس کے زیر انتظام ایک مسجد کے نزدیک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تحریک حماس کے کارکن کے جنازے پر مسلح افراد کے گروہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں جنازے کے شرکاء 3 فلسطینی موقع پر شہید ہوگئےجبکہ زخمی ہونے والے کم سے کم 8 افراد کو فوری طبی سہولیات کے لیے ایمبولینس کی گاڑیاں کیمپ میں داخل ہوگئیں اورزخمیوں میں 4 کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔
دوسری جانب فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق حماس کے مخالف گروپ سےبتایا جارہا ہےجن کی لبنانی فوج کی جانب سے تلاش شروع کر دی گئی ہے اور فلسطینی کیمپ کے گرد و نواح میں حفاظتی انتظامات بڑھادیے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی فتح موومنٹ سمیت حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کے زیر انتظام فلسطینی پناہ گزینوں کے کم سے کم 10 کیمپ لبنان کی اجازت سے کام کر رہے ہیں۔