(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر صیہونی قبضے کا کوئی بھی جواز نہیں ہوسکتا یہ ایک غیر قانونی صیہونی ریاست ہے جس کے خلاف اس وقت تک مزاحمت جاری رہے گی جب تک یہ قبضہ جاری رہےگا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اسرائیلی سیاسی میدان میں ہونےو الی ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اس کے ساتھ مفاہمت کی کوئی راہ نہیں نکل سکتی یہ ایک آبادگار نوآبادیاتی منصوبے پر عمل پیراغیر قانونی ریاست ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے حقوق کی قیمت پر اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی آئے فلسطین کے خلاف غیر قانونی پالیسیز کا سلسلہ جاری رکھا جاتا ہے اس لئے اسرئیل کے ساتھ مفاہمت کی کوئی راہ نہیں نکل سکتی اس کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔