(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سلامتی کونسل کے بیان کے مطابق اسرائیل اور حماس سے غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہےتاہم اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری اسرائیل فسلطین جنگ کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا جس میں سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل اور حماس سے غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہےتاہم اسرائیل کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے جس کے نتیجے میں صہیونی پولیس نے آج بھی فلسطینی مسلمانوں کومسجد اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کیلئے فلسطینیوں پر ظالمانہ تشدد کیا جس میں متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل فلسطین میں جاری حالیہ تنازعہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یہ پہلا باضابطہ مشترکہ بیان جاری کیاہے ،اس سے قبل امریکہ نے سلامتی کونسل کامشترکہ اعلامیہ رکوا دیا تھا تاہم سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ امریکی مندوب کی حمایت سےجاری ہوا ہے۔
سلامتی کونسل کے اراکین کی جانب سے فلسطینی شہریوں کیلئے فوری امداد بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی امداد میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرے۔