غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے بعداسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھرپورکارروائی کی گئی جس کے جواب میں اسرائیل نے جنگ بندی کی پیشکش کی ، مصر اور قطر کی ثالثی نتیجے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی طے پاگئی ہے جس کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کےلئے مصری سیکیورٹی حکام کا اعلیٰ سطحی وفد اسرائیلی شہر تل ابیب میں صہیونی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ پہنچ گیا ہے جبکہ اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار بھی دیگر حکام کے ہمراہ مصر میں مصری حکام سے ملاقات کے بعد غزہ پہہنچ گئے ہیں
روزنامہ قدس کے مطابق مصری اینٹلی جنس حکام سے متعدد ملاقاتوں میں حماس کے وفد نے فلسطینیوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ،وفد کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کی حفاظت اور اپنے ملک کا دفاع انکا حق ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہواجاسکتا ۔