(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان نےاپنےبیان میں کہا کہ اس علاقے میں صیہونی قبضے کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا اور مزید صیہونیوں کوبسانا ہےجسے کامیاب نہیں ہونے دیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکاراسلامی مزاحمتی تحریک کی جانب سے جاری بیان میں قابض صہیونی حکام کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید نئی صہیونی آبادکاری بستیوں کی تعمیر کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ قابض حکمران صہیونی بستیوں کی تعمیر کے بہانے فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں ہے۔
حماس کے ترجمان عبداللطیف القنون نےبیان میں کہا ہے کہ کہ اس علاقے میں صیہونی قبضے کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا اور مزید صیہونیوں کوبسانا ہےجسے کامیاب نہیں ہونے دیا جا سکتا ۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی پارلیمان کنیسٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی باشندوں کی زمینوں پر پہلے سے موجود صہیونی بستیوں کی تقویت دینے کے لیے مزید نئی بستیوں کی تعمیرات کی منظوری دے دی گئی ہے ۔