(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج اس وقت چھ جنگی میدانوں سے نمٹ رہی ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کئی فعال جنگی محاذوں میں جن میں اسرائیل بارہا مصروف رہا ہے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسرائیل اپنے داخلی محاذوں پر کمزوری کا شکار ہے جس کی وجہ فلسطینی علاقوں میں نئی صہیونی تعمیرات کے سلسلے میں فلسطینی مزاحمتی جماعتوں سمیت فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اتفاق نہ ہونا اور شہریوں پر فوجی کھیپ میں اضافے سے ظلم وتشدد کے ذریعے دباؤ ہے جس نے فلسطینی اتحاد میں استحکام پیدا کر دیا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونیوں کے لیے مقبوضہ علاقے چاروں طرف سے مزاحمتی تحریک کے میزائلوں سے گھرے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل آج نہیں تو کل ایک علاقائی جنگ میں داخل ہو جائےگا جس کےسنگین نتائج سامنے آئیں گےخاص طور پر جبکہ صیہونی حکومت کے داخلی محاذ پر حالات بالکل بھی سازگار نہیں ہیں اور سیف القدس کی لڑائی نیز مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے حالیہ شہادت طلبانہ آپریشن کے بعد صیہونی حکام اور آبادکاروں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج اس وقت چھ جنگی میدانوں سے نمٹ رہی ہےتاہم حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کئی فعال جنگی محاذوں میں جن میں اسرائیل بارہا مصروف رہا ہے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔