(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نے سعد الدین العثمانی سے ملاقات میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ، "مجھے امید ہے کہ برادر ملک مراکش کے اس دورے سے متوقع مطلوبہ نتائج برآمد ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ دو روزہ دورے پر مراکش کے دارالحکومت رباط پہنچے جہاں ان کی ملاقات مراکش کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمینٹ پارٹی (پی جے ڈی ) کے جنرل سیکریٹری سعد الدین العثمانی اور دیگر اہم رہنماؤں سے ہوئی۔
اسماعیل ھنیہ نے مراکش دعوت پر سعد الدین العثانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مجھے امید ہے کہ برادر ملک مراکش کے اس دورے سے متوقع مطلوبہ تائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کاغزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد یہ پہلا بین القوامی دورہ ہے، اس دوران حماس کے سربراہ نے میزبان کو اسرائیل کے خلاف حماس کی زبرست فتح اور غزہ میں ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا۔