(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما نے کہا کہ ہم اسرائیلی ریاست کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور مقدس مقامات، زمین، انسانوں اور خود مختاری پر اجارہ داری کی اجازت نہیں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی نمازیوں پرمسجد اقصٰی میں صہیونی جارحیت کے بعداسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں پر زوردیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں اعتکاف اور قیام کرکے مقدس مقام کی بے حرمتی کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی صہیونی شر انگیزوں پر نظر رکھیں اوران کی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوششوں کو ناکام بنائیں ، انشاء اللہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے معرکے میں ہم فتح مند ہوں گے۔
انہوں نےکہا کہ ہم صہیونیوں اور اسرائیلی ریاست کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور مقدس مقامات، زمین، انسانوں اور خود مختاری پر اجارہ داری کی اجازت نہیں دیں گے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم القدس اور قبلہ اول کے دفاع کی جنگ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔