• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

حماس رہنما ڈاکٹر مروان کی فلسطین فائونڈیشن کے سرپرست اراکین سے ملاقات

منگل 10-11-2026
in پاکستان, حماس, خاص خبریں
0
حماس رہنما ڈاکٹر مروان کی فلسطین فائونڈیشن کے سرپرست اراکین سے ملاقات
0
SHARES
5
VIEWS

کراچی (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک مزاحمت حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر مروا ن ابو راس نے کہا ہے کہ آج فلسطینی عوام پر مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، ہر انسان اور مسلمان کی ذمہ داری کے کہ وہ فلسطین کی مدد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی آمد پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں سرپرست اراکین سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کے ساتھ فرینڈز آف فلسطین کے ڈاکٹر بلال اسطل اور فلسطینی رہنما زید ابو زید بھی شریک تھے۔
فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین بشمول ڈاکٹر صابر ابو مریم، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری او سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
حماس رہنما کاکہنا تھا کہ فلسطین کے عوام عالمی بے حسی ، امریکی او یورپی دہشتگردی ، مسلم امہ کی خاموشی سمیت اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ القدس کی حفاظت کریں۔انہوں نے غزہ میں سردی کی لہر اور بارشوں کی زیادتی کی وجہ سے متاثر ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ۔
ملاقات کے دوران فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے رہنمائوں نے فلسطینی رہنمائوں کو یقین دلایا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اس موقع پر حماس رہنمائوںنے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تعریف کی اور کہا کہ عوام میں بیداری اور شعور و آگہی کا
سلسلہ جاری رہنا چاہئیے۔ اس موقع پر مختار رضا اور اسفند یار خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

Tags: DrMarwanHamasMeetingpalestinePalestineFoundationPakistanPalestinianCause
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.