(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس نےکہا ہے کہ قابض ریاست بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے فلسطینی اسیران کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہےجس کے خطرناک نتائج کی ذمہ داری اسرائیلی دشمن پر عائد ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے جاری بیان میں صہیونی عقوبت خانوں میں قید نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جیل انتظایہ کی جاری انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے قابض دشمن کی جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہونے والے فلسطینیوں کا انتقام صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں سے نہ لے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض ریاست بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے فلسطینی اسیران کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہےجس کے خطرناک نتائج کی ذمہ داری اسرائیلی دشمن پر عائد ہو گی۔
بیان میں فلسطینی قوم پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فرار ہونے والے بہادر فلسطینی بیٹوں کو تحفظ فراہم کریں اور اسیران کی ثابت قدمی اور تحفظ کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔