(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے صہیونی ریاست کےدارالحکومت ‘تل ابیب’ پر راکٹوں سے حملے کے نتیجے میں متعدد صہیونی جہنم واصل ہوئے ہیں زخمی اسرائیلوں کی تعداد 566 ہوگئی۔
گذشتہ روز صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے مغربی علاقے بیچ کیمپ کے شاطئی کے سیف ہاؤس پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں 3 فلسطینیوں کے شہید۔
اسرائیلی حملے کے جواب میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نےقابض صہیونی ریاست کےدارالحکومت ‘تل ابیب’ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی جنم واصل ہوئے ہیں، اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں کے مطابق القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر30 راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی طرف سے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائےگئےہیں، غزہ میں فلسطینی مجاھدین نے اسرائیلی ریاست کے ایک صنعتی زون پرحملہ کرکے کئی عمارتوں کو تباہ کردیا ہے۔
اسرائیلی دشمن نے تسلیم کیا ہےکہ غزہ کی پٹی داغے گئے 20 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں پر کی جانے والی بمباری کے جواب میں فلسطینی مجاھدین نے قابض ریاست کے چپے چپے پر راکٹ داغے گئے ہیں۔القسام بریگیڈ کےراکٹ حملوں میں صہیونی ریاست کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے، فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 9 صہیونی جھنم واصل اور 566 زخمی ہوئے ہیں۔