(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کی حمایت کرنے اور ان کی مدد کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتی ہےالبتہ ایران کا خصوصی شکر گزار ہےکہ ایران نے فلسطینیوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےبیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کسی ایک تنظیمی گروپ یاملک کے ساتھ وابستہ نہیں بلکہ تمام ممالک کے ساتھ قضیہ فلسطین کی حمایت کی بنیاد پر مساوی تعلقات ہیں تاہم ایران کی طرف سے ملنے والی امداد کے بارے میں حماس رہنما نے کہا کہ ایران نے فلسطینیوں کی اسلحے اور ٹیکنالوجی کے آلات کے ذریعے مدد کی۔
بیان میں خالد مشعل نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کی حمایت کرنے اور ان کی مدد کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتی ہےالبتہ ایران کا خصوصی شکریہ اس لیے ادا کیا جاتا ہےکیونکہ ایران نے فلسطینیوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کی ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ ان کی جماعت کا پروگرام مزاحمت اور فلسطین کی آزادی کے گرد گھومتا ہے اورایران سمیت کسی بھی ملک سے فلسطینیوں کے لیے مدد قبول کریں گےتاہم بیرون ملک سے لی جانے والی امداد حماس کے آزادانہ فیصلوں کی قیمت نہیں ہوسکتی۔