(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نے الجزائر میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس کو فلسطینیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی خواہ وہ اندرونی فلسطینی تنازعہ پر قابو پانے کی کوشش کے لحاظ سے ہو یا فلسطینی کاز کو زندہ کرنے کے معاملے میں یا فلسطینی الجزائر کے تعلقات کو فعال کرنے کے معاملے میں ہو۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکمرانوں اور فوج سے بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے الجزائر کی فلسطین کے مختلف سیاسی دھڑوں میں اتحاد اور مصالحت کے قیام کی کوشش کے سلسلے میں اجلاس کےانعقاد کی پیش کش کا بھر پور خیر مقدم کر تے ہوئے الجزائر کے فلسطین کے ساتھ دوستانہ جذبات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک حماس کا الجزائر میں قومی مکالمے کی کال کا خیرمقدم اس کی اندرونی فلسطینی تنازع پر قابو پانے کی خواہش اور الجزائر کے مؤقف پر اس کے فخر کا اظہار ہےاور حماس کی جانب سے یہ قومی سطح پر ہونے والے مذاکرات اجلاس عرب سربراہ اجلاس سے پہلےہی منعقد کیے جائیں گےجس میں حماس کی کوشش ہوگی کہ فلسطینی قوتوں کے ساتھ مصالحت کے لیے فراخ دلی اور لچک کا ہرممکن مظاہرہ ہو۔
تحریک حماس نے الجزائر میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس کو فلسطینیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی خواہ وہ اندرونی فلسطینی تنازعہ پر قابو پانے کی کوشش کے لحاظ سے ہو یا فلسطینی کاز کو زندہ کرنے کے معاملے میں یا فلسطینی الجزائر کے تعلقات کو فعال کرنے کے معاملے میں ہو۔
واضح رہے کہ الجزائر قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کی مہموں کی مخالفت میں پیش پیش رہا ہے اور اس نے اسرائیل سے اتحاد اور دوستی کی ہرسطح پر مخالفت کی ہے۔