• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا انسانی و سیاسی اقدام: غزہ میں قید امریکی نژاد اسرائیلی فوجی کی رہائی کا اعلان

القسام بریگیڈز کے زیرانتظام ایک خصوصی "شیڈو یونٹ" اس رہائی کے عمل کو سنبھال رہا ہے، جو خفیہ اور محفوظ طریقے سے انجام دیا جائے گا

پیر 12-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کا انسانی و سیاسی اقدام: غزہ میں قید امریکی نژاد اسرائیلی فوجی کی رہائی کا اعلان
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کےخلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز” نے ایک اہم انسانی اور سیاسی فیصلے کے تحت پیر کے روز امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی، عیدان الیگزینڈر کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری ایک پیغام میں کیا، جس نے عالمی میڈیا اور سفارتی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

ذرائع کے مطابق، حماس کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب غیر قانونی صیہونی ریاست کی افواج نے غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں جزوی طور پر روک دی تھیں۔ القسام بریگیڈز کے زیرانتظام ایک خصوصی "شیڈو یونٹ” اس رہائی کے عمل کو سنبھال رہا ہے، جو خفیہ اور محفوظ طریقے سے انجام دیا جائے گا۔

حماس کے قریبی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ قیدی کو ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، اور یہ عمل غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں شام 5 بجے کے بعد متوقع ہے۔ رہائی بغیر کسی عوامی یا عسکری تقریب کے، سادگی اور رازداری سے انجام دی جائے گی۔

Tags: ابو عبیدہاسرائیلیالقسامبریگیڈصیہونیعیدان الیگزینڈرغزہفلسطینییرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.