(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے کیلئے کئے گئے جنگ بندی معاہدے کو آج 28دن ہوگئے ہیں، القسام بریگیڈز نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے چھٹے حصے میں تین اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا، اس کے ساتھ ہی غاصب صیہونی ریاست نے عمر قید کی سزا پانے والے 36 قیدیوں کو رہا کر دیا۔
یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” نے جمعے کے روز اسرائیلی قبضے کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور اس کے تمام مراحل طے شدہ تاریخوں کے مطابق نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا، دریں اثناء تحریک کے سربراہ طاہرالنونو نے ایجنسی فرانس پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے جواب میں حماس اگلے ہفتے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی وضاحت کرے گی کہ جماعت اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی یا نہیں۔
دریں اثنا، غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فی الحال جنگی بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور کوئی موبائل ہومز یا بھاری سامان اور مشینری نہیں لائی جائے گی۔
دفتر کے سربراہ، سلامہ معروف نے ایک بیان میں کہا: "رفح کراسنگ کے مصری جانب سے اب تک کوئی قافلہ، بھاری ساز و سامان یا مشینری غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہوئی ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ متعلقہ فریقوں کی یقین دہانی کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں داخل ہوں گے۔”