• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ترک انٹیلی جنس چیف سے حماس وفد کی ملاقات، غزہ کی صورتحال اور قیدیوں کے تبادلے پر تبادلہ خیال

اجلاس میں حماس رہنما خالد مشعل، خلیل الحیۃ، ظہیر جبرین، نزار عود اللہ، اور ترکی میں حماس کے نمائندے موسیٰ اککاری بھی شریک تھے۔

اتوار 20-04-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ترک انٹیلی جنس چیف سے حماس وفد کی ملاقات، غزہ کی صورتحال اور قیدیوں کے تبادلے پر تبادلہ خیال
0
SHARES
12
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قیادت کونسل کے سربراہ محمد درویش کی سربراہی میں ہفتے کے روز انقرہ میں ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن سے ملاقات کی۔

حماس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، وفد نے ملاقات کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری تباہ کن جنگ، شہریوں کی بھوک، پانی و خوراک کی بندش، انفراسٹرکچر کی تباہی اور جبری بے دخلی کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی۔

حماس نے غزہ میں جنگ بندی، صیہونی فوج کے انخلا، تعمیر نو کے آغاز، ناکہ بندی کے خاتمے اور غزہ کے انتظام کے لیے ایک قومی کمیٹی کی تشکیل کے بدلے قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں مغربی کنارے، القدس اور مسجد اقصیٰ میں غیر قانونی صیہونی فوج کے مظالم اور جبری نقل مکانی کے واقعات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ابراہیم قالن نے ترکی کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت اور جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو واضح کیا، اور صیہونی ریاست کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں حماس رہنما خالد مشعل، خلیل الحیۃ، ظہیر جبرین، نزار عود اللہ، اور ترکی میں حماس کے نمائندے موسیٰ اککاری بھی شریک تھے۔

Tags: ابراہیم قالناسرائیلیترک انٹیلی جنس چیفجنگ بندیحماسخالد مشعلخلیل الحیہصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.