• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں صہیونی فوج نے پھرحماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا  

منگل 14-09-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں صہیونی فوج نے پھرحماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا  
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر اس درجہ مظالم کے رد عمل میں غزہ سے اسلامی تحریک مزاحمت نے قیدیوں کے ساتھ ظلم کی شدید مذمت کی تاہم قیدیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے نہ رکنے والے سلسلے کے جواب میں اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اس وقت دوبارہ کشیدگی میں اضافہ ہوگیا کہ جب قابض فوج نےگلبوع جیل سے فرارہونے والےچھ  فلسطینیوں میں چار کو دوبارہ حراست میں لیتے ہوئےقیدیوں پر بد ترین تشدد کرتے ہوئے  زکریا زبیدی کی ٹانگ توڑ ڈالی اورچاروں قیدیوں کے ساتھ ناقابل برداشت انسانیت سوز  سلوک روا رکھا۔

اس تمام عرصے میں صہیونی فوج نے راکٹوں کے ذریعے حماس کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا ہےتاہم حماس کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں دوبارہ قید ہونے والے فلسطینیوں کی رہائی نہیں ہوگی اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا امن معاہدہ ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج نے غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پرحملہ کیاجبکہ مغربی کنارے میں بھی دوبارہ صہیونی حراست میں ٓنے والے فلسطینیوں کے لیے سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے جس کے نتیجے میںقابض فوج اور فلسطینی باشندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں صہیونی اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کی شیلنگ اور ربر کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔

Tags: حماسصہیونی فوجغزہفلسطینی قیدیگلبوع جیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.