(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یواین کی ٹیموں نے غزہ میں تقریباً 700 نئے خاندانوں سے رابطہ کیا ہےجن کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کا کام تیزی سے شروع کیا جائے اور اس کے لیے 15مختص کیے گئے لاکھ ڈالر جو اگلے ہفتے بینکوں کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین اونروا نے اعلان کیا ہے کہ مئی 2021میں غزہ میں صہیونی جارحیت کا نشانہ بننے والےفلسطینیوں کے تباہ ہونے والے مکانات کی مرمت کے لیے شیلٹر کیش امداد اور خطے میں 555 خاندانوں کی مدد کے لیے 1.9 ملین ڈالر مختص کیے ہیں جو رواں سال اپریل تک، 602 جزوی طور پرتباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کی مد میں خرچ کیے جائیں گے۔
اونروا کی ٹیموں نے غزہ میں تقریباً 700 نئے خاندانوں سے رابطہ کیا ہےجن کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کا کام تیزی سے شروع کیا جائے اور اس کے لیے 15مختص کیے گئے لاکھ ڈالر جو اگلے ہفتے بینکوں کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مئی 2021 میں مصر کی ثالثی کے ذریعے قابض ریاست اسرائیل اور غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت میں جاری گیارہ روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا ،اس دوران تقریباً 250 فلسطینی شہید اور 13 اسرائیلی مارے گئےجبکہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے درجنوں عمارتوں پر بمباری کی جس سے 1,650 مکانات مکمل طور پر تباہ اور غزہ کی پٹی میں 60,000 مکانات کو شدید اور درمیانے درجے کا نقصان پہنچاتھا۔