• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ سے حماس کا اسرائیلی جارحیت کامنہ توڑ جواب

پیر 17-05-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ سے حماس کا اسرائیلی جارحیت کامنہ توڑ جواب
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی روزنامہ  نے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحالیہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا پلڑا بھاری ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخباریدیعوت احرونوت کے مطابق  مقبوضہ فلسطین اسرائیلی فوج اور مزاحمت کاروں کے مابین حالیہ بدترین لڑائی اور بم باری میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے یکے بعد دیگر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ حالیہ حملے میں بیت المقدس اورتل ابیب میں ایک ہی وقت میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کرادیں ہیں جس کے بعد یہ کہنا کہ  غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہی کے باوجودحماس کا پلڑا بھاری ہےغلط نہ ہوگا۔

 عبرانی اخبار کے مطابق  غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی نظر میں تحریک حماس کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہےجس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حماس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود عرب آبادی کو بھی صہیونی حکومت کے خلاف بر سر پیکار کیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تزویراتی طورپر حماس جو چاہتی تھی اسے حاصل ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے سے جاری حملوں کے نتیجے میں 192 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 50  بچے اور 30 خواتین شامل ہیں جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: اسرائیلاسلامی تحریک مزاحمت 'حماسبن گورین ہوائی اڈابیت المقدسغزہمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.