• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید فلسطینی شہید

منگل 11-05-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج  کی جانب سےدو روز کے اندر اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید ہونے والے نہتے فلسطینی باشندوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے جن میں نو بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی جنگی طیاروں نے آج ایک مرتبہ پھر مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں حملے کیے ہیں جن میں فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مزید دو افرادشہید کر دیے گئے ہیں جبکہ دو روز کے اندر اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید ہونے والے نہتے فلسطینی باشندوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے جن میں نو بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پرقابض صہیونی ریاست کی جانب سے ان  حملوں کا سلسلہ ایک روز قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ داغےگئے تھے، ان راکٹ حملوں میں اب تک چھ صہیونی  شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک  حماس کی جانب سےیہ کارروائی مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں میں پیر کے روز تک 700 سے زیادہ فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد کی گئی تھی۔

دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ پیر کی شب بھی  نہیں رُکا اورتاحال بھی حماس اور صہیونی فوج میں لڑائی جاری ہے۔

Tags: اسرائیلی جنگی طیارےحماسصہیونئزمغزہفلسطینی شہیدمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.