(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ، شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقی غزہ شہر کے التفاح محلے کے مشرق میں واقع الوفا اسپتال کے قریب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے تین مرکاوا ٹینکوں کو 105 یاسین میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
یہ کارروائی غزہ کی پٹی میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحیت کے دوران کی گئی، جس کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک تقریباً 51,000 فلسطینی شہید اور 116,000 زخمی ہو چکے ہیں۔
عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب سے اس کامیاب حملے کو غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی ایک اہم کامیابی قرار دیا گیا ہے، جس سے دشمن کی فوجی قوت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ کارروائی اس بات کا غماز ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکیں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اور ان کی مزاحمت جاری رہے گی۔
عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری انسانی بحران کا نوٹس لے اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔