• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: مجاہدین کا حملہ، دو صیہونی جہنم واصل متعدد زخمی

مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو اینٹی ٹینک میزائل سے براہ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اور اعلیٰ افسران زخمی ہو گئے۔

ہفتہ 10-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: مجاہدین کا حملہ، دو صیہونی جہنم واصل متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) آج صبح غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کیے گئے ایک منظم حملے میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے دو فوجی جہنم واصل جبکہ دیگر کئی شدید زخمی ہو گئے۔ عبرانی زبان کی ویب سائٹ "حدشوت بزمان” نے اطلاع دی ہے کہ علی الصبح علاقے میں ایک "سنگین سکیورٹی واقعہ” پیش آیا، جس کے فوری بعد صیہونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وہاں سے نکالا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو اینٹی ٹینک میزائل سے براہ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اور اعلیٰ افسران زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تل ہاشومیر اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد، غیر قانونی صیہونی افواج نے الشجاعیہ پر توپ خانے سے شدید گولہ باری کی اور مزید فوجی ہیلی کاپٹر تعینات کر دیے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبح کے وقت زخمی صیہونی فوجیوں کو ہوائی جہازوں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

ادھر، صیہونی فوج نے جمعے کو تصدیق کی کہ جنوبی غزہ میں دو الگ الگ واقعات کے دوران اس کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس دوران فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے مسلسل حملے جاری ہیں، جن میں اسرائیلی افواج کو مسلسل نقصانات کا سامنا ہے۔ یہ کارروائیاں غزہ کے نہتے شہریوں پر جاری صیہونی جارحیت کا براہ راست جواب ہیں۔

جمعہ کی شب، اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز” نے "ابواب الجحیم” (دوزخ کے دروازے) کے عنوان سے ایک نئی ویڈیو جاری کی، جس میں 7 مئی کو رفح کے مشرقی حصے میں صیہونی افواج پر کیے گئے ایک مربوط حملے کے مناظر دکھائے گئے۔

ہفتے کے روز، صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ شمالی غزہ میں ایک بارودی دھماکے میں اس کے 9 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں دو اعلیٰ افسران (کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل) بھی شامل ہیں۔ یہ اعتراف ایک روز بعد سامنے آیا جب جنوبی غزہ میں جھڑپ کے دوران دو فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی گئی۔

صیہونی فوجی ریڈیو کے مطابق، زخمیوں میں 6310ویں بٹالین کے کمانڈر اور 252ویں ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈر شامل ہیں، جو کہ یروشلم بریگیڈ سے وابستہ تھے۔ زخمی ہونے والے تمام اہلکار الشجاعیہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آئے۔

اسی ریڈیو چینل نے مزید بتایا کہ جنوبی غزہ کے رفح علاقے میں الجنینہ محلے کے قریب ایک بکتر بند گاڑی سے اترنے کے بعد، صیہونی فوج پر ٹینک شکن میزائل داغا گیا، جس میں ایک فوجی موقع پر ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک اور فوجی اس وقت مارا گیا جب ایک آر پی جی گولہ ایک عمارت سے ٹکرا کر نیچے گرا اور صیہونی اہلکاروں پر جا گرا۔

Tags: اسرائیلیالقسام بریگیڈحماسصیہونیغزہفلسطینیمزاحمت کار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.