• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں صہیونی جارحیت تاحال جاری، فلسطینی شہداءکی تعداد192ہوگئی

پیر 17-05-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں صہیونی جارحیت تاحال جاری، فلسطینی شہداءکی تعداد192ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کی وزارت صحت کے کا کہناہے کہ اسرائیل نے علی الصبح غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی اور شہری گھروں کا ملبہ ہٹا کر ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی کوششوں کے باوجود غزہ پر کارروائیاں جاری رکھنے کااعلان کیا ہے جس کے جواب میں غزہ میں مزاحمتی جماعت حماس نےنیتن یاہو کو باور کرایا ہے کہ  مقدس سر زمین کی آزادی کے لیے خون کے آخری قطرے تک  مزاحمت جاری رکھیں گے جس کے بعد غزہ میں 2014 کے بعد ایک دن میں سب سے بدترین حملے ہوئے جہاں بچوں اور خواتین سمیت 44 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 58 بچوں سمیت 192فلسطینی شہید  ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے علی الصبح غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی اور شہری گھروں کا ملبہ ہٹا کر ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل رائٹرز اور الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز فضائی حملوں میں اسرائیلی فوج نے مغربی غزہ سٹی کے علاقے خان یونس میں مزاحمتی  تحریک حماس کے سیاسی و عسکری ونگ کے سربراہ یحیٰ السنور کے گھر کو نشانہ بنایا، مذکورہ رہنما کو 2011 میں اسرئیل کی جیل سے رہائی ملی تھی جبکہ اسرائیلی میزائلوں نے پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کو بھی نشانہ بنا یا جس میں 8 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی پر تشدد جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں 12فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Tags: اسرائیلی حملےحماسصہیونیئزممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.