• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 28 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: ایک ہفتے میں القسام بریگیڈز کی کارروائیاں، متعدد صیہونی ہلاک و زخمی بھاری مالی نقصان

ان دو کارروائیوں سمیت صرف ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا: 20 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک یا شدید زخمی ہوئے، ایک جدید بکتر بند گاڑی تباہ

بدھ 28-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
غزہ: ایک ہفتے میں القسام بریگیڈز کی  کارروائیاں، متعدد صیہونی ہلاک و زخمی بھاری مالی نقصان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس – آنلائن خبر رساں ادارہ)  غزہ میں جاری صیہونی دہشتگردی  کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج پر متعدد مہلک حملے کیے ہیں، جن میں درجنوں صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ مہنگے فوجی سازوسامان تباہ کر دیے گئے۔

الفخاری میں بکتر بند پر میزائل حملہ

الاقسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ پیر کو خان یونس کے مشرق میں واقع الفخاری کے علاقے میں ایک صیہونی بکتر بند گاڑی کو P-29 میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے بعد علاقے میں صیہونی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت دیکھی گئی، جس سے اس حملے کے ممکنہ نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

القارا میں پیچیدہ کارروائی، کئی صیہونی فوجی ہلاک

اتوار کے روز القسام بریگیڈز نے ایک اور بڑے حملے کی ذمہ داری قبول کی، جو کہ گزشتہ منگل کی صبح خان یونس کے مشرقی علاقے القارا میں کیا گیا۔ صیہونی فوج کے ایک یونٹ نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے القسام مجاہدین نے پہلے سے دھماکا خیز مواد سے لیس کر رکھا تھا۔ گھر کو مکمل طور پر دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مزید برآں، جب دیگر فوجی موقع پر پہنچے تو ان پر زیرِ زمین سرنگ میں نصب بم پھاڑا گیا اور چھپے ہوئے مجاہدین نے فائرنگ کر کے ان پر مزید جانی نقصان پہنچایا۔

صیہونی افواج کو ایک ہفتے میں کتنا نقصان پہنچا؟

ذرائع کے مطابق، ان دو کارروائیوں سمیت صرف ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا: 20 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک یا شدید زخمی ہوئے، ایک جدید بکتر بند گاڑی تباہ

ایک فوجی یونٹ مکمل طور پر محاصرہ اور حملے کی زد میں نقل و حرکت کے لیے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹرز کو فوری انخلا پر مجبور ہونا پڑایہ نقصان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب صیہونی ریاست پہلے ہی رفح اور خان یونس میں شدید زمینی مزاحمت اور عالمی دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

مزاحمت جاری رہے گی

القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر قبضے کے خلاف مزاحمت کا یہ عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا: "جب تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل غزہ کی سرزمین سے مکمل انخلا نہیں کرتی، ہماری مزاحمت مختلف محاذوں پر جاری رہے گی۔”

انہوں نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی خاموشی ختم کریں اور فلسطینی عوام کی مدد کریں جو صیہونی ریاست کے انسانیت سوز مظالم کا شکار ہیں۔

Tags: اسرائیلیالقسام بریگیڈحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.