(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الشیخ صالح العاروری نے کہا کہ تحریک حماس فلسطین کا حصہ اور فلسطینی سماج کا جزو ہے جسے فلسطینی قوم سے الگ نہیں کیا جا سکتا جبکہ القدس ہمارے وجود کا پتھر ہے اور ہم سب القدس کی اہمیت کا ادراک رکھتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک’حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدرالشیخ صالح العاروری نےاپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ بیت المقدس پر حملے قابض دشمن کے زوال کا نقطہ آغاز ہے ،اسرائیل کو بیت المقدس میں تشدد، توڑپھوڑ اور تخریب کاری کی یہ کارروائیاں مہنگی پڑیں گی۔
انہوں نے فلسطینی عوام اور عالم اسلام سے مخاطب ہوکر کہا کہ القدس کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کریں اور دشمن کو بتادیں کہ مسلمانوں کےلیے القدس کی کتنی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ القدس وہ مقام ہے جس کے دفاع کے لیے پوری دنیا سے مجاھدین جہاد کے لیے تیار ہیں جبکہ القدس میں تشددکی آگ بھڑکانےپر یہ آگ خود قابض دشمن کو بھی جلا کر راکھ کردے گی۔
الشیخ صالح العاروری نے مزید کہا کہ تحریک حماس فلسطین کا حصہ اور فلسطینی سماج کا جزو ہے جسے فلسطینی قوم سے الگ نہیں کیا جا سکتا جبکہ القدس ہمارے وجود کا پتھر ہے اور ہم سب القدس کی اہمیت کا ادراک رکھتے ہیں ۔