• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطین میں صیہونیت کو شکست اور مزاحمت  فتح یاب ہوچکی ہے، خالد قدومی

جمعرات 17-06-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین میں صیہونیت کو شکست اور مزاحمت  فتح یاب ہوچکی ہے، خالد قدومی
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خالد قدومی کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاستی سرپرستی میں ہونی والی پرچم ریلی میں صیہونیوں کی حماس کے جوابی حملوں کے باعث عدم شرکت مزاحمت کاروں کی جیت ہے صیہونی یہ بات جان چکے ہیں کہ فلسطین میں صیہونیت کو مکمل شکست ہوچکی ہے اور مزاحمت فتح یاب ہوئی ہے۔

گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ  کے باب العمود   میں نکالی جانے والی اشتعال انگیز ریلی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتےہوئے ایران میں حماس کے سفیر خالد قدومی نے کہا ہے کہ غیرقانونی آبادکاروں کی ریلی میں استعمال ہونےو الے جملے اس بات کی دلیل ہے کہ صیہونی ایک دہشتگرد غیر تہذیب یافتہ افراد پر مشتمل گروہ ہے جو ہر سال مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کیلئے مسجد  اقصیٰ پہنچنے کی کوشش کرتا ہے تاہم آج تک بہادر فلسطینیوں کی جرات اور بہادری کے باعث اس  دہشتگرد جرائم پیشہ گروہ کو اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل  نہیں ہوسکی ہے۔

انھوں نے بتایاکہ جرائم پیشہ ذہینت رکھنے والے صیہونی آبادکاروں نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی  جس میں انھوں نے عربوں اور فلسطینیوں کو شہید کرنے اور بے گھر کرنے کا کھلے عام اعلان کیا جو غیر قانونی نسل پرست ریاست کی پالیسی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی غمازی کرتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بین الاقوامی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوز میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈھائی ہزار سے زائد صیہونی سیکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں پانچ سو کے قریب صیہونی آبادکار اس پرچم ریلی میں شریک ہوئے جس میں بہت بڑی تعداد بچوں کی ہے یہ اس بات ثبوت ہے کہ صیہونی آبادکار حماس کی جانب سے دی  جانے والی دھمکی سے کس قدر خوفزدہ ہیں اور اس ریلی جس کی اجازت حالیہ سبکدوش ہونےوالے صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کی جانب سے دی گئی تھی میں شریک  ہوئے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اتنی بڑی فوجی سیکیورٹی کے باوجود وہ اپنے عوام کو اس ریلی میں شرکت کیلئے راضی نہیں کرسکے اور صرف چالیس منٹ تک جاری رہنے والی بہیودہ اور بدتہذیب مارچ کو مسجد اقصیٰ میں موجود فلسیطنیوں کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر ختم کرنا پڑا۔

Tags: ایرانباب العمودحماسخالد قدومیصیہونی آبادکارمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.