• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

دوحہ : حماس قیادت سے افغان وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطینی مزاحمت کو خراجِ تحسین

افغان عوام، فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو اسلامی اُمت کا مرکزی فریضہ سمجھتے ہیں۔

جمعہ 02-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
دوحہ : حماس قیادت سے افغان وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطینی مزاحمت کو خراجِ تحسین
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری اور  نسل کشی کے تناظر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اہم سفارتی ملاقات ہوئی، جہاں امارتِ اسلامیہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کی قیادت کونسل کے چیئرمین محمد درویش اور کونسل کے اعلیٰ اراکین سے ملاقات کی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ملاقات میں غزہ کے شہداء کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور صیہونی جارحیت کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی استقامت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مولوی متقی نے کہا کہ افغان عوام، فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو اسلامی اُمت کا مرکزی فریضہ سمجھتے ہیں۔

ملاقات میں حماس کی قیادت کونسل کے ممتاز رہنما خالد مشعل، خلیل الحیا، نزار عوض اللہ اور زاہر جبارین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں غزہ کی پٹی پر جاری صیہونی بربریت، محصور فلسطینیوں پر غذائی و طبی پابندیوں اور قابض ریاست کی جانب سے جاری نسل کشی کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

محمد درویش نے افغان عوام اور قیادت کے اس مستقل اور باعزت مؤقف کو سراہا جو انہوں نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کے حق میں اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جہاد کا تجربہ، فلسطینی مزاحمت کے لیے عملی و نظریاتی رہنمائی فراہم کرتا ہے، اور ہم قابض دشمن کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مولوی امیر خان متقی نے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ کے دفاع میں ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور واضح کیا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان ہر سطح پر فلسطینی مظلوموں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت عالمی برادری کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے، اور وقت آ چکا ہے کہ عالمی طاقتیں منافقت ترک کر کے حق کا ساتھ دیں۔

یہ ملاقات نہ صرف مزاحمتی قوتوں کے مابین یکجہتی کی علامت ہے بلکہ صیہونی ریاست کی سیاسی و عسکری تنہائی کو بھی بے نقاب کرتی ہے، جو اپنی تمام تر جارحیت کے باوجود عالمی سطح پر روز بہ روز الگ تھلگ ہوتی جا رہی ہے۔

Tags: اسرائیلیافغانستانامارات اسلامیہحماسصیہونیغزہفلسطینیمحمد درویشمولوی امیر خان متقینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.