• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قاہرہ : جنگ بندی مذاکرات جاری، جب تک قبضہ رہے گا ہتھیاروں پر گفتگو نہیں ہوگی: حماس کا اعلان

فلسطینی مزاحمت کے ہتھیار قابلِ گفت و شنید نہیں،  جب تک فلسطین مقبوضہ رہے گا غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی

ہفتہ 26-04-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قاہرہ : جنگ بندی مذاکرات جاری، جب تک قبضہ رہے گا ہتھیاروں پر گفتگو نہیں ہوگی: حماس کا اعلان
0
SHARES
6
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینئر رہنما طاہر النونو نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جماعت مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہے اور ایک جامع معاہدے کے لیے تیار ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے، غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا اور تعمیر نو کے عمل کا آغاز شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت نے 17 جنوری کو طے پانے والے تین نکاتی معاہدے کی روشنی میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا ہے۔

النونو نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی مزاحمت کے ہتھیار قابلِ گفت و شنید نہیں،  جب تک فلسطین مقبوضہ رہے گا غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور دیگر مزاحمتی دھڑے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور ایک سنجیدہ حل کی تلاش میں ہیں، مگر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت خود ان مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔

حماس رہنما کے مطابق، ثالثی عمل نیتن یاہو کی ضد اور سیاسی مقاصد کے باعث متاثر ہوا، تاہم رمضان کے اختتام پر ثالثوں کی پیش کردہ تجویز پر حماس نے اتفاق کیا، باوجود اس کے کہ انہیں یقین ہے نیتن یاہو جنگ کو طول دے کر اپنا اقتدار بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حماس کے مطابق مذاکرات کی بحالی اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باوجود ایک ضروری قدم ہے۔

طاہر النونو نے فلسطینی صدر محمود عباس کے حالیہ بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ قومی وحدت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی صدر کی قیادت میں اتحاد ممکن نہیں، کیونکہ ان کے بیانات مزاحمت کی حمایت کے بجائے قابض قوت کے بیانیے کو تقویت دیتے ہیں، جو فلسطینی کاز کے لیے نقصان دہ ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسصیہونیطاہر النونوغزہفلسطینیقاہرہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.