(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری فلسطینیوں کے حق کے خلاف اسرائیل کے مفادات کی حفاظت کرنا اور عرب قوم اور فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مقبوضہ فلسطین میں بحرینی سفیر کی تعیناتی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کے القدس کے مسلمانوں پر بڑھتے ہوئےمظالم اور غزہ پر حالیہ بمباری ایک کھلی مثال ہے اس کے باوجود بحرین اور دوسری اسلامی ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری دراصل علاقے میں اسرائیل کے مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔
حازم قاسم نےمزیدکہا کہ فلسطین میں بحرین کے سفیر کی تعیناتی عرب قوم اور فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ اقدامات کے لیے مزید مستحکم کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ بحرین نے گزشتہ برس سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس کے بعد شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے گذشتہ روز شاہی فرمان کےذریعے سفارت کار خالد یوسف الجلاہمہ کی اسرائیل میں بحرین کے پہلے سفیر کے طور پر تعیناتی کی توثیق کردی ہے۔
HM King receives Head of diplomatic mission to #Israel https://t.co/f6juNkeRPr pic.twitter.com/phFPYTKuuy
— وزارة الخارجية 🇧🇭 (@bahdiplomatic) June 29, 2021