• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکی ہٹ دھرمی قائم، جوبائیڈن کی اسرائیل کی حمایت جاری

پیر 24-05-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکی ہٹ دھرمی قائم، جوبائیڈن کی اسرائیل کی حمایت جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی جانب سے محصور غزہ پر وحشیانہ بمباری  پر  مذمت کے بجائے اس دہشتگردی کو اسرائیل کا دفاعی حق قرار دینے والے جوبائیڈن  نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی اب بھی اسرائیل کی حمایت کرتی ہے۔

گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کے اعلان کے ساتھ  جنگ بندی کی پاسداری کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل اور فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔

انہوں نے دیگر ممالک کی مدد سے غزہ میں تعمیر نو کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان تنازع کے حل کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے، صدر نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری میں تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کے لیے مغرب کے حمایت یافتہ اور حماس کے حریف فلسطینی حکام سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حماس اپنے فوجی ہتھیاروں  کودوبارہ جمع نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین پر صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ  بمباری کے باوجود امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے عالمی سطح پر سیز فائر کے مطالبے کے باوجود کئی دن تک خاموشی اختیار رکھی اور اسرائیل کی مذمت کے بجائے بمباری کو ان کا دفاعی حق قرار دیا۔

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنقید اور دباؤ کے پیش نظر بالآخر صدر بائیڈن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے سیز فائر کے لیے رابطہ کیا اور فون پر مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد بالآخر سیز فائر پر اتفاق ہو گیا جس میں مصر نے ثالث کا کردار کیا۔

Tags: اسرائیلامریکی صدر جو بائیڈنبینجمن نیتن یاہوحماسغزہمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.