• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القسام بریگیڈز کا بیت لاہیا میں غیر معمولی حملہ: متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی

مجاہدین نے اس کارروائی میں دشمن کی تین بکتر بند فوجی گاڑیوں کو دو "شواظ" بموں اور "ٹینڈم" راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا

پیر 19-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
القسام بریگیڈز کا  بیت لاہیا میں غیر معمولی حملہ: متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
0
SHARES
7
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا کے مغرب میں واقع العطرہ میں ایک خفیہ اور منصوبہ بند کارروائی کے ذریعے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج پر مہلک حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ ان کے مجاہدین نے اس کارروائی میں دشمن کی تین بکتر بند فوجی گاڑیوں کو دو "شواظ” بموں اور "ٹینڈم” راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے فوراً بعد صیہونی افواج کے ساتھ براہ راست مسلح جھڑپ بھی ہوئی، جس میں فلسطینی مجاہدین نے ہلکے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کی صفوں میں زبردست افراتفری پھیلا دی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے بعد صیہونی ریاست کے فوجی ہیلی کاپٹر زخمیوں اور لاشوں کو اٹھانے کے لیے جائے وقوعہ پر اترے، جو اس حملے کی شدت اور تباہ کاری کا واضح ثبوت ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے "گیڈون کی ویگنز” کے نام سے غزہ  پر زمینی جارحیت کی نئی لہر شروع کر رکھی ہے، جس کے خلاف القسام بریگیڈز اور دیگر فلسطینی تنظیمیں مسلسل مزاحمت کر رہی ہیں۔

یہ جرأت مندانہ کارروائی فلسطینی سرزمین پر جاری اُس قومی جدوجہد کا حصہ ہے جو 18 مارچ سے صیہونی ریاست کی جانب سے مسلط کردہ نسل کشی اور فوجی بربریت کے خلاف جاری ہے۔

صیہونی ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 850 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 410 صرف حالیہ زمینی حملے کے دوران مارے گئے۔ تاہم غیر جانبدار ذرائع اور میدان جنگ کے حقائق اس سے کہیں زیادہ ہلاکتوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ صیہونی ریاست پر الزام ہے کہ وہ اپنے جانی نقصان کو چھپانے اور فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کو کمزور ظاہر کرنے کے لیے دانستہ طور پر اصل اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔

Tags: القسام بریگیڈحماسشہیدصیہونیعزالدینغزہفلسطینیمزاحمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.