• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القسام بریگیڈز نے صیہونی بمباری سے دومرتبہ زندہ بچ جانے والے اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری کر دی

ویڈیو میں قیدی نے اپنے آپ کو "قیدی نمبر 24" کے طور پر متعارف کروایا اور کہا کہ اسے شدید جسمانی چوٹیں آئی ہیں، جن میں چہرہ اور بازو بری طرح متاثر ہوئے ہیں

اتوار 04-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
القسام بریگیڈز نے صیہونی بمباری سے دومرتبہ زندہ بچ جانے والے اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری کر دی
0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے ایک اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں قیدی نے اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد دو مرتبہ بمباری کا نشانہ بن چکا ہے۔ زخمی حالت میں قیدی کا کہنا تھا کہ وہ محض زندہ بچ جانے کی کوشش میں سرنگوں میں چھپنے پر مجبور ہے۔

ویڈیو میں قیدی نے اپنے آپ کو "قیدی نمبر 24” کے طور پر متعارف کروایا اور کہا کہ اسے شدید جسمانی چوٹیں آئی ہیں، جن میں چہرہ اور بازو بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو اور اس کی حکومت جھوٹے دعوے کر کے اسرائیلی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قیدی شدید دباؤ اور بے بسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، جہاں دوائی تک دستیاب نہیں۔

قیدی نے سوال اٹھایا، "اگر نیتن یاہو کا بیٹا یا کوئی وزیر غزہ میں ہوتا تو کیا جنگ اتنی دیر تک جاری رہتی؟” اس کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، لیکن قوم کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ کس طرح جشن منا سکتے ہیں جبکہ درجنوں اسرائیلی قیدی غزہ میں موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اس نے اسرائیلی عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں نہ بیٹھیں، سڑکوں پر نکلیں، اور حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ ان قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔ قیدی نے کہا، "یہ اصل نفسیاتی جنگ ہے، جو میں جھیل رہا ہوں… میری زندگی ایک اندھیرے میں ڈوب چکی ہے۔”

ویڈیو کے اختتام پر قسام بریگیڈز نے ایک واضح پیغام دیا: "وہ ایک معاہدے کے بغیر نہیں جائیں گے۔ وقت ختم ہو رہا ہے۔”

یہ کلپ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ غزہ پر فوجی کارروائی کو مزید بڑھانے کے فیصلے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ خود اسرائیلی معاشرے کے اندر سے جنگ کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یومِ آزادی کی تقریبات میں ایک بار پھر حماس کی مکمل تباہی اور تمام قیدیوں کی واپسی تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا، جبکہ فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے کہا کہ غزہ میں فورس کو دوبارہ متحرک کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ ویڈیو اسرائیلی حکومت پر دباؤ بڑھانے، اور جنگی حکمتِ عملی کے خلاف عوامی رائے عامہ کو مزید متحرک کرنے کی قسام بریگیڈز کی منظم کوشش کا حصہ ہے۔

Tags: اسرائیلیالقسام بریگیڈحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.