مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کی قلقیلیہ گونری میںعباس ملیشیا کی تلاشی کے دوران اماتین کے مقام سے محمد اسماعیل غانم نامی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسی شہر میں ایک دوسرے مقام پر دکان میں چھاپہ مار کر عباس ملشیا نے علاء شنطی کو حراست میں لیا۔ شنطی اس سے قبل بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔
الخلیل میں عباس ملیشیا کی جانب سے تلاشی کی کارروائیوں میں حمزہ الزھور اور جامعہ پولیٹک نیک کے طالم علم 20 سالہ یوسف شاور کو حراست میں لیا گیا۔ طولکرم میں عباس ملیشیا کی کارروائی میں حماس رہنما رائد قوزح کو اس کے گھرسے اٹھا لیا گیا۔ یاد رہے کہ رائد قوزح اس سے قبل اسرائیل کی جیل میں 08 سال اور عباس ملیشیا کی جیلوں میں کئی سال قید کاٹ چکا ہے۔
سلفیت میں تلاشی کی کارروائیوں میں برافتاش اور نابلس سے واصف العملہ اور عبدالرحمان محمد کو حڑاست میںلیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین