انسانی حقوق کی فلسطینی انجمن ‘التضامن فاٶنڈیشن’ کے مطابق اسرائیل میں سالم کی فوجی عدالت نے ایک ہفتے کے دوران سات فلسطینی اسیران کو سزائے سنائیں ہیں، ان میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنما رافت ناصیف بھی شامل ہیں.
التضامن فاٶنڈیش کی جانب سے مقرر کردہ چھے اسیران کے وکیل فارس ابو حسن نے بتایا کہ صہیونی فوجی عدالت نے فلسطینی اسیران کو تین سے 32 ماہ کے درمیان مختلف مدت کی سزائیں سنائیں ہیں.
فاٶنڈیشن کے وکیل کے مطابق سزا پانے والوں میں طولکرم سے حماس کے رہنما رافت جمیل ناصیف بھی شامل ہیں، انہیں چھے ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے حالانکہ انہیں بارہ فروری کو حراست میں لیا گیا تھا اور پھر تین ماہ مزید انتظامی نظر بندی کی سزا دی گئی.
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین