اسرائیلی جیل انتظامیہ نے فلسطین کے ساتھ اسیران کے تبادلے کے معاہدے کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں رہائی کیے جانے والے 477 فلسطینی اسیران کے ناموں کی فہرست اتوار کے روز شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کثیر الاشاعت اسرائیلی روزنامے ’’ھارٹز‘‘ کی اپنی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی امور اسیران اور جیل خانہ جات کی انتظامیہ پہلے مرحلے میں 450 اسیر اور 27 اسیرات کو رہا کرے گی۔
اسرائیلی قانون کے مطابق فہرست شائع ہونے کے بعد اسرائیلی عوام اور دیگر حلقوں کو دو دن کی مہلت دی جائے گی کہ اگر کسی کو ان ناموں پر اعتراض ہو تو وہ عدالت سے رجوع کرلے۔ جس کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان اسیران کی رہائی کا عمل شروع ہو گا۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے ساتھ اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے 1027 فلسطینی اسیران کے معاہدے کے بعد اسرائیلی عہدیداروں، خفیہ اداروں اور جیل انتظامیہ نے ان ناموں کی جائزہ لینا شروع کردیا ہے جن کو معاہدے کی رو سے چھوڑا جانا ہے۔