• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصر: ’’حماس دہشت گرد تنظیم‘‘، کیس سماعت 27 اپریل کوہوگی

جمعرات 24-03-2016
in حماس
0
0Pala0764
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصرکے شہر اسکندریہ میں قائم ایک مقامی عدالت نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کو دہشت گرد قرار دیے جانےسے متعلق ایک سال پرانے کیس کی سماعت آئندہ ماہ 27 تاریخ کو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مصرکے ایک مقامی وکیل طارق محمود نے مصری وزارت داخلہ کی جانب سے مصری پراسیکیوٹر ھشام برکات کے قاتلانہ حملے میں حماس کو مورد الزام ٹھہرانے کے بعد اسکندریہ کی عدالت میں ایک درخواست دی تھی جس میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کیس کی ایک سابقہ سماعت کے موقع پر مصری وکیل طارق محمود نے عدالت کے سامنے زبانی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ حماس کے دہشت گرد تنظیم ہونے کے حوالے سے ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

مصری مدعی کا کہنا ہے کہ حماس اخوان المسلمون کا عسکری ونگ ہے۔ مصر میں سنہ 2011 ء میں برپا ہونے والے انقلاب کے دوران بھی حماس اور لبنانی حزب اللہ نے مصر کی کئی جیلوں پرحملے کرکے سیکڑوں قیدیوں کو چھڑا لیا تھا۔

خیال رہے کہ مصر کی ایک مقامی عدالت نے جنوری 2015 ء میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے سے متعلق ایک درخواست سماعت کے لیے منظوری کی تھی۔ اس سے قبل مصری عدالت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.